خواتین کا جھگڑا،ڈی آئی جی نے فریقین طلب کرلیے

 خواتین کا جھگڑا،ڈی آئی جی نے فریقین طلب کرلیے

ویڈیو کی فارنزک کا فیصلہ،فوٹیج میں نظر آنے والے اہلکاروں کی شناخت شروعاہلکاروں کو تحقیقاتی کمیٹی میںطلب کیا جائے گا، ایس ایس پی سے تفصیلات طلب

کراچی(این این آئی)ڈیفنس خیابان بخاری کے ایک فلیٹ میں خواتین کے درمیان جھگڑے کے واقعے کا ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا، تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے میں ملوث فریقین اور ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کو آج(پیر) طلب کرلیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کی مکمل ویڈیو حاصل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ فوٹیج کا فارنزک تجزیہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ جھگڑے کے اصل حقائق اور اس میں ملوث افراد کے کردار کا تعین کیا جاسکے ۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ویڈیو میں متعدد پولیس اہلکار بھی نظر آرہے ہیں، جن میں سے بیشتر کا تعلق ضلع کورنگی سے بتایا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایس پی کورنگی سے جھگڑے میں ملوث اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، جبکہ فوٹیج میں نظر آنے والے اہلکاروں کی شناخت کے بعد انہیں بھی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا جائے گا۔حکام کے مطابق فریقین کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے اور ویڈیو سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد واقعے کی مکمل رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ کراچی پولیس چیف نے تحقیقاتی کمیٹی سے تین روز میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہ تحقیقات کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...