نومولود کی گمشدگی،ہیلتھ کیئر کمیشن کو تفتیشی افسر کی درخواست نہ مل سکی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ناظم آباد میں نومولود بچے کی گمشدگی کے معاملے پر انکوائری کیلئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو تاحال تفتیش افسر کی جانب سے درخواست موصول نہیں ہوئی۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او احسن قوی کا کہنا ہے کہ پولیس کے تفتیشی افسر سے رابطے میں ہیں، پولیس اپنی کاروائی مکمل کرنے کے بعد ہمیں درخواست بھیجے گی۔احسن قوی نے کہا کہ امکان ہے آج ہمیں درخواست موصول ہوجائے ، درخواست ملنے کے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن کارروائی کا آغاز کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments