منگھوپیر یوسی 14میں سیوریج نظام درہم برہم، مچھروں کی بہتات

منگھوپیر یوسی 14میں سیوریج نظام درہم برہم، مچھروں کی بہتات

کراچی (سٹی ڈیسک)منگھوپیر ٹاؤن، یوسی 14 وارڈ نمبر 3 میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم،گلیوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے سے طلبہ و طالبات ،خواتین اور دیگر اہل علاقہ کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

گندگی وغلاظت کے باعث مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگوپیر ٹاؤن، یوسی 14 وارڈ نمبر 3 شکور بھائی کی گلی میں گزشتہ کئی ماہ سے نکاسی آب کا نظام تباہ ہو کر رہ گیا۔علاقے کی کئی گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے طلبہ وطالبات کو اسکول جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ خواتین ، بزرگوں اور اہل علاقہ بھی سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ متعلقہ یوسی 14 کے چیئرمین اور وارڈ نمبر 3 کے جنرل کونسلر کو اہل علاقہ کی جانب سے اپیلوں کے باوجود بھی مسئلہ حل نہ کرا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...