سابق چیئرمین ڈی ایم سی جنوبی کی درخواست ضمانت مسترد

سابق چیئرمین ڈی ایم سی جنوبی کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ کے کیس میں سابق چیئرمین ڈی ایم سی جنوبی ملک فیاض کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

 تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ دوران سماعت ملزم ملک فیاض کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو ضمانت دی جائے ، وہ تفتیش اور عدالتی کارروائی میں مکمل تعاون کریں گے اور ہر پیشی پر عدالت میں حاضر ہوں گے ۔ وکیل ملزم نے کہا کہ ملک فیاض کے خلاف تاحال کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے ۔ پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ملک فیاض پر رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ کا الزام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...