میرپور ماتھیلو:مبینہ مقابلہ، نوجوان کی ہلاکت پرکئی سوالات اٹھ گئے

میرپور ماتھیلو:مبینہ مقابلہ، نوجوان کی ہلاکت پرکئی سوالات اٹھ گئے

رؤف کرمنل تھا، مقابلے کے دوران نشانہ بنا، پولیس، مجرمانہ ریکارڈ بھی ظاہر کردیاسنگین الزامات تھے توبیرون ملک جانے کیلئے پولیس کلیئرنس کیسے دیتی رہی ہے ، ورثا

میرپور ماتھیلو (نمائندہ دنیا)نوجوان رؤف بزدار کی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاکت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ۔ مقتول کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ رؤف بزدار کو پولیس نے قتل کیا، جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ وہ مقابلے کے دوران اپنے ساتھی کی گولی کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق مقتول رؤف بزدار متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جس کا کرمنل ریکارڈ بھی ظاہر کردیا گیا۔ دوسری جانب مقتول کے ورثا نے پولیس کے مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رؤف بزدار پر سنگین مقدمات درج تھے تو وہ بیرون ملک کیسے جاتا رہا اور اسے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کیسے ملتا رہا؟ ورثا کے سوالات سامنے آنے کے بعد واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

بزدار برادری نے اعلان کیا ہے کہ اگر مقتول کو انصاف نہ ملا تو وہ اپنے مقتول کا بدلہ خود لینے پر مجبور ہونگے ۔واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی، جبکہ شہر میں بھی ایمرجنسی جیسی صورتحال دیکھنے میں آئی۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی قیادت میں ضلع بھر کی پولیس نے رات گئے تک مختلف علاقوں میں گشت اور پٹرولنگ جاری رکھی۔ دوسری جانب جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی پر دو پولیس اہلکار برطرف کردیئے گئے ۔ انہیں پولیس کارروائیوں کی پیشگی اطلاع دینے اور معاونت الزام پربرطرف کیا گیا۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد قذافی کلوڑ اور شاہد حسین بوزدار کے خلاف کارروائی ملزمہ صبا عرف پرینا سے دورانِ تفتیش سامنے آنے والے انکشافات کی بنیاد پر کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...