علیمہ خان، نورین نیازی کی گرفتاریوں کے انصاف لائرز فورم کا احتجاج

 علیمہ خان، نورین نیازی کی گرفتاریوں کے انصاف لائرز فورم کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی گرفتاریوں اور 3-MPO کے تحت کارروائیوں کے خلاف سٹی کورٹ میں انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا۔

 احتجاج میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ، جنرل سیکریٹری ارشد شر، کراچی بار اور سندھ بار کونسل کے ارکان سمیت وکلا نے شرکت اور خطاب کیا۔ شرکا نے 27 ستمبر کے پُرامن احتجاج کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں اور پُرامن سیاسی اظہار پر پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ مقررین نے عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کو آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...