میثاق معیشت اورقومی ڈائیلاگ وقت کا تقاضا ، حنیف طیب

میثاق معیشت اورقومی ڈائیلاگ وقت کا تقاضا ، حنیف طیب

کراچی (این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین حنیف طیب نے کہاہے کہ ملک کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر جمہوری راستہ نکالنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی عیادت کے لیے آنے والے مختلف سیاسی ،سماجی اورعلماء کرام،ودیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے زوردیا کہ جمہوری نظام کی بقا اورعوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کے ساتھ ساتھ مذاکرات اورمفاہمت کا راستہ اپنا نا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرول پر عائد لیوی کو فی الفورختم کی جائے جس کا کوئی جوازنہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...