ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں، تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم

 ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں، تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احسن آباد میں واقع رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کا آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے نوٹس لے لیا۔

آئی جی سندھ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اعلیٰ اختیارات کی حامل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے ۔ کمیٹی میں ماہر تفتیشی افسران اور فارنزک ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ تحقیقاتی کمیٹی واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے اور دستیاب شواہد کی روشنی میں تحقیقات یقینی بنائے ۔ ڈیجیٹل اور تکنیکی شواہد سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید تفتیشی ذرائع کی مدد سے واقعے کے حقائق سامنے لائے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تحقیقات کے دوران کسی بھی پہلو کو نظرانداز نہ کیا جائے اور شواہد کی بنیاد پر تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...