اسکاؤٹس کیلئے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ٹریننگ مکمل

اسکاؤٹس کیلئے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ٹریننگ مکمل

چار روزہ ٹریننگ این ڈی ایم اے اور یونیسیف کے تعاون سے دی گئی ہنگامی حالات سے نمٹنے ، ابتدائی ردعمل اور امدادی سرگرمیوں کی تربیت

کراچی (این این آئی)پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) اور یونیسیف کے تعاون سے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے موضوع پر چار روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کی اختتامی تقریب گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز تھے ۔ تقریب میں این ڈی ایم اے کے چیف کوآرڈی نیٹر ایئر کموڈور تنویر پراچہ، پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر ایڈلٹ ٹریننگ لیاقت اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔جسٹس (ر) حسن فیروز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے تربیت یافتہ اسکاؤٹس لیڈرز کی موجودگی ناگزیر ہے۔

اس لیے انہیں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے جدید اصولوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کے ذریعے شرکاء نہ صرف ہنگامی حالات میں بہتر کردار ادا کرسکیں گے بلکہ دیگر اسکاؤٹس کو تربیت دے کر معاشرے میں محفوظ اور ذمہ دارانہ رویوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔پی آئی اے بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر شعیب ڈاہری نے کہا کہ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں مؤثر ردعمل، امدادی سرگرمیوں اور رضاکارانہ خدمات کے فروغ کیلئے اسکاؤٹس کی تربیت انتہائی اہم ہے ۔چار روزہ تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے نظری و عملی تربیت فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...