فلیٹ میں مردہ پائے گئے ڈاکٹر اور اہلخانہ سپرد خاک
کراچی(آئی این پی)فلیٹ میں مردہ پائے گئے ڈاکٹر عمر اور اہلخانہ کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد سائٹ سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا صدیق آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد میں فلیٹ سے مردہ پائے جانے والے ڈاکٹر عمر اور ان کے اہلخانہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کو سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کے صدیق آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر عمر کے بھائی ابوبکر اور ان کے سسر بھی نماز جنازہ میں موجود تھے ۔ڈاکٹر عمر کے بھائی ابوبکر اور خاتون کے والد جمشید اقبال بھی کراچی پہنچے، میڈیا سے گفتگو میں ابوبکر نے بتایا تھا کہ انہیں واقعے کا علم پڑوسیوں اور پولیس کے ذریعے ہوا۔ کچھ خاندانی مسائل کے باعث ان کا بھائی سے رابطہ نہیں تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments