پیپلز بس سروس کی بسیں اچانک غائب، مسافر پریشان

پیپلز بس سروس کی بسیں اچانک غائب، مسافر پریشان

بسوں میں پانی ملا ڈیزل ڈالنے سے متعدد گاڑیاں خراب ہو چکی ہیںخراب بسوں کو فوری مرمت کے لیے متعلقہ ڈیپو پر کھڑا کر دیا گیا،ذرائع

کراچی (آئی این پی) شہرِ قائد میں پیپلز بس سروس کی بسوں کے اچانک سڑکوں سے غائب ہونے اور مسافروں کو درپیش شدید مشکلات کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بسوں میں پانی ملا ڈیزل ڈالنے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں خراب ہو چکی ہیں، جن کی بڑی تعداد انجن فیل ہونے کی وجہ سے روٹس سے مکمل طور پر غائب ہو گئی ہے ۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نجی ٹھیکیدار کی جانب سے اپنے ذاتی پٹرول پمپ سے ڈیزل فراہم کیا جا رہا تھا، جس کے معیار خراب ہونے کے باعث بسوں کے انجن ناکارہ ہو گئے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سنگین غفلت کے نتیجے میں خراب ہونے والی تمام بسوں کو فوری طور پر مرمت کے لیے متعلقہ ڈیپو پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔

بسوں کی اچانک کمی اور روٹس سے غائب ہونے کے باعث ٹاور سے گلشنِ حدید جانے والے انتہائی اہم روٹ پر اکیلے ہی 11 سے زائد پیپلز بسیں خراب ہو چکی ہیں۔اس صورتحال نے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ شدید گرمی اور حبس کے اس موسم میں شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے حصول کے لیے ایک ایک گھنٹے تک طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔عوامی حلقوں اور روزانہ سفر کرنے والے مسافروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص ڈیزل فراہم کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...