پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، 7 زخمی
کراچی (این این آئی)ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی زیرقیادت ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 84 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 16 اسٹریٹ کرمنلز، 18 منشیات فروش، 15 گٹکا ماوا فروش جبکہ دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان 4 مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک، 7 زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments