گورنر سندھ سے بین الاقوامی و پاکستانی ماہرین امراض چشم کی ملاقات

گورنر سندھ سے بین الاقوامی و پاکستانی ماہرین امراض چشم کی ملاقات

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بین الاقوامی اور پاکستانی ماہرین امراض چشم کے وفد نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

 وفد کی قیادت چیئرمین ہاشمانیز گروپ آف ہاسپٹلز ڈاکٹر شریف ہاشمی نے کی، جبکہ اٹلی، لیبیا، یونان، برازیل، بولیویا، جاپان، سعودی عرب اور میکسیکو سمیت مختلف ممالک کے ماہرین بھی وفد میں شامل تھے ۔ملاقات کے دوران امراض چشم کے جدید علاج، جراحی کی جدید تکنیکوں، ریفریکٹو ٹیکنالوجیز اور طبی تحقیق سمیت شعبہ چشم میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے بین الاقوامی ماہرین کی پاکستان آمد اور پاکستانی طبی ماہرین کے ساتھ علمی و تحقیقی تجربات کے تبادلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے طبی ماہرین کے درمیان روابط اور تجربات کا تبادلہ جدید علاج، طبی سہولیات اور مہارتوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...