کھارادر میں ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کھارادر تھانے کی حدود میں دکان پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں موٹر سائیکل پر سوار تین ڈکیت دکان پر لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہوگئے ۔دکاندار کا کہنا ہے کہ ملزمان 6 کلو سے زائد چاندی لوٹ کر فرار ہوئے ۔ ملزمان جمعہ کی نماز کے دوران دکان پر پہنچے ، دکان پر ایک شخص موجود تھا، ملزمان نے آتے ہی وہ بیگ اٹھایا جس میں چاندی موجود تھی۔ویڈیو میں ملزمان کو ڈکیتی کے بعد باآسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments