ایف سی ایریا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج
کراچی(این این آئی) ایف سی ایریا، اپسرا اپارٹمنٹ اور اطراف کے علاقوں کے مکینوں نے کے الیکٹرک کی مبینہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آئی بی سی لیاقت آباد کے باہر احتجاج کیا، جس میں خواتین سمیت علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے شکایت کی کہ باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرنے والے صارفین بھی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی قلت پیدا ہورہی ہے جبکہ رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے آرام میں بھی خلل پڑ رہا ہے۔بعدازاں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی کی موجودگی میں علاقہ معززین کے وفد نے کے الیکٹرک حکام سے ملاقات کی۔ کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ ادارہ علاقہ مکینوں کے ساتھ تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہے۔علاقہ معززین کے مطابق کے الیکٹرک حکام نے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کا عندیہ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments