فضائی آلودگی کی نگرانی کا نظام جدید بنایا جارہا ہے ،سیکریٹری ماحولیات سندھ
کراچی(این این آئی)سیکریٹری ماحولیات سندھ فیصل احمد عْقیلی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی صحت کا تعلق براہِ راست عوامی صحت سے ہے ، محکمہ ماحولیات موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی کے تدارک کیلئے پالیسی سازی، نگرانی اور تحقیق میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
عالمی یومِ ماحولیاتی صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں فیصل احمد عْقیلی نے کہا کہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد، صنعتی نگرانی اور آلودگی کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کررہی ہے ، جبکہ ماحولیاتی صحت کے شعبے میں سائنسی تحقیق اور مستند اعداد و شمار کو بھی ترجیح دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات اور تعلیمی اداروں کے درمیان ماحولیاتی صحت اور فضائی آلودگی سے متعلق تحقیق اور تعاون جاری ہے ۔ سیپا کے فضائی معیار کی نگرانی اور ضابطہ کار نظام کو جدید اور خودکار بنانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ سیکریٹری ماحولیات نے بتایا کہ سندھ میں کاربن کریڈٹ پیدا کرنے کیلئے 13 منصوبوں پر کام جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments