نقیب اللہ قتل کیس میں 7پولیس اہلکار بری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں عدم شواہد پر سابق ایس ایچ او شعیب شوٹر اور امان اللہ مروت سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو بری کردیا۔
بری ہونے والے دیگر ملزمان میں گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجا شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔ ملزمان کی وکیل فرزانہ متین ایڈووکیٹ نے حتمی دلائل میں موقف اختیار کیا کہ اہلکاروں کے خلاف ایک بھی گواہ نے یہ بیان نہیں دیا کہ پولیس مقابلہ جعلی تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکار پہلے ہی بری کیے جاچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments