ہیروئن برآمدگی کیس،ملزم کی سزا 10 سے کم کرکے 4سال ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے 508 گرام ہیروئن برآمدگی کے مقدمے میں ملزم رفیق جان کی سزا 10 سال سے کم کرکے 4 سال قید کردی۔۔۔
تاہم ٹرائل کورٹ کی جانب سے عائد ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر ایک ماہ مزید قید کی سزا برقرار رکھی ہے ۔ جسٹس عمر سیال اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قرار دیا کہ مقدمے کے حالات اور ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کی بنیاد پر سزا میں کمی کی گنجائش موجود ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم رفیق جان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments