ڈاکٹر خالد سومرو کیس:اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

ڈاکٹر خالد سومرو کیس:اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

سکھر(بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سابق سینیٹر شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ کے جسٹس فیصل کمال اور جسٹس تسنیم سلطانہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مدعی کی جانب سے مولانا ناصر محمود سومرو، وکیل اطہر عباس سولنگی، مولانا محمد صالح اندھر، حافظ عبدالحمید مہر، طارق سومرو اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔ نومبر 2025 میں سکھر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں حنیف بھٹو، مشتاق مہر، الطاف جمالی سمیت 6 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، استغاثہ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے لیے نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب مولانا ناصر محمود سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ میں قاتلوں کو سزائے موت دینے کی اپیل دائر کردی گئی۔ عدالت سے انصاف کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...