گٹکا، ماوا کے خلاف اسکریننگ مکمل، 1700 پولیس اہلکاروں کا معائنہ
میرپورخاص (بیورورپورٹ) پولیس میں گٹکا، ماوا کے خلاف اسکریننگ مکمل، 1700 اہلکاروں کا معائنہ کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسکریننگ کے حتمی نتائج میں 874 اہلکاروں کو کلیئر قرار دیا گیا جبکہ 347 اہلکار معمولی، 312 درمیانی اور 167 اہلکار شدید کیٹیگری میں شامل ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکریننگ کے نتائج کی روشنی میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی جس میں اظہار وجوہ کے نوٹس، ذاتی سماعت، 60 روز بعد دوبارہ معائنہ اور ضرورت پڑنے پر محکمانہ کارروائی شامل ہے ۔ اہلکاروں کی کونسلنگ اور نشہ آور اشیا کی عادت ترک کرنے میں معاونت بھی کی جائے گی جبکہ قواعد کی خلاف ورزی پر تنخواہ کی بندش سے لے کر ملازمت سے برطرفی تک کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments