حادثات، واقعات میں خاتون سمیت 4 جاں بحق،2 زخمی

حادثات، واقعات میں خاتون سمیت 4 جاں بحق،2 زخمی

شہدادپور کے قریب عوامی ایکسپریس ٹرین نے 2 بچوں کی ماں یاسمین کو کچلا امام بخش ٹریکٹر ٹرالیوں کی زد میں آیا،سہیل قومی شاہراہ پر نشانہ بنا، آج شادی تھی

شہداد پور، محرابپور، صوبھو ڈیرو، بلڑی شاہ کریم (نمائندگان دنیا) مختلف شہروں میں حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگیا۔ شہدادپور کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی عوامی ایکسپریس ٹرین کی ٹکر سے گاؤں فضل تلہانی کی رہائشی 2 بچوں کی ماں یاسمین موقع پر جاں بحق ہوگئی، جس کی میت سمس اسپتال منتقل کردی گئی۔ ورثا کے مطابق یاسمین زمین پر کام کرنے گئی تھی کہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ محراب پور سے نمائندے کے مطابق دریا خان مری تھانے کی حدود مصر جی واہ لنک روڈ پر گاؤں غلام حیدر خاصخیلی کے قریب ریس لگاتی دو ٹریکٹر ٹرالیوں نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 14 سالہ امام بخش ولد خادم حسین خاصخیلی جاں بحق، عبد الشکور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیور امداد اور وسیم کو کر لیا گیا ہے ۔ ادھر رسول آباد پولیس چوکی کی حدود قومی شاہراہ پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سالہ سہیل احمد چنہ موقع پر جاں بحق اور 25 سالہ محمد اسحاق چنہ زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی آج رات شادی تھی اور وہ تقریب کے لئے سامان لینے گھر سے نکلا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کو ٹریلر سمیت گرفتار کرلیا۔ بلڑی شاہ کریم سے نمائندے کے مطابق ٹنڈو غلام حیدر کے گاؤں باقر رند کا رہائشی 17 سالہ نوجوان بلاول رند ولد بھٹو رند کڑیو واہ میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...