بن قاسم میں حاملہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل ،شوہر سمیت 2ملزمان کو گرفتار

بن قاسم میں حاملہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل ،شوہر سمیت 2ملزمان کو گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بن قاسم میں حاملہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود میں نامعلوم لڑکی کی سر پر گولی لگی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی تحقیقات کے دوران مقتولہ کے شوہر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس نے جدید تفتیشی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی حاصل کی۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل کے محرکات اور واقعے میں ملوث دیگر عناصر کے کردار کو بھی تفتیش کے ذریعے سامنے لایا جائے ۔آئی جی سندھ نے پولیس ٹیم میں شامل ایس ایچ او، ایس آئی او اور دیگر افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...