ویٹرنری افسران میں شیلڈز و سرٹیفکیٹس تقسیم
کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک سندھ ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کی خدمت بھی ایک عظیم ذمہ داری ہے۔۔۔
جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ان کی مناسب خوراک اور بہتر نگہداشت کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر سی اینیمل اسپتال کراچی میں ورلڈ اینیمل ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر ارشد خانزادہ، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ریسرچ اینڈ ویکسینیشن ڈاکٹر نعیم صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اختتام پر بہترین کارکردگی پر ویٹرنری افسران میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments