بلڑی شاہ کریم:ٹرانسمیشن لائن کے تار گرنے سے 3بھینسیں ہلاک
بلڑی شاہ کریم(نامہ نگار)بلڑی شاہ کریم کے قریب انس سمون وائی کے گاؤں حاجی صدیق سمون میں بجلی کے 1 لاکھ 32 ہزار وولٹیج کے تار گرنے سے محمد سلیمان سمون کی لاکھوں روپے مالیت کی 3 بھینسیں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئیں۔
واقعے کے خلاف متاثرہ افراد نے واپڈا عملے کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا بجلی کے تار انتہائی پرانے اور خستہ ہیں جو انسانی جانوں اور مویشیوں کیلئے خطرہ ہیں، اس سے قبل بھی یہی تار گر چکے ہیں تاہم بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی بروقت مرمت نہ ہونے کے باعث آج بھاری نقصان ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments