امراض قلب سمیت دیگر بیماریوں میں ہولناک اضافہ
والدین بچوں میں فاسٹ فوڈ کے رجحان کی حوصلہ شکنی کریں،طبی ماہرینپریس کلب میں آغاخان اسپتال کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کراچی اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں دل سمیت دیگر بیماریوں کے بوجھ میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے ۔طرز زندگی تبدیل نا کرنے کی وجہ نوجوان نسل میں بھی دل اور دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ والدین اپنے بچوں میں فاسٹ فوڈ کے رجحان کی حوصلہ شکنی کریں۔ یہ بات کراچی پریس کلب میں ہفتے کو اغاخاں اسپتال کے اشتراک سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ کے موقع پر ماہرین طب نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کلب میں لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ میں آغاخان اسپتال کی چیسٹ یونٹ کے سربراہ پروفیسر محمد جاوید خان، اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی ڈاکٹر یاور سعید اے کے یو فیکلٹی اور کمیونیکیشن کے عادل صدیقی،ترجمان اے کے یو شبیر عالم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ کیمپ میں ایکوکارڈیوگرام۔ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
اس موقع پر سیکرٹری پریس کلب محمد اسلم خان نے پریس کلب میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اورکلب کے ممبران کو طبی سہولتوں کی فراہمی پر آغاخان اسپتال کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ پروفیسر جاوید خان نے کہا کہ دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے جسمانی سرگرمی، متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی انتہائی اہم ہیں۔ نوجوانوں میں فاسٹ فوڈ کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے جبکہ خوراک میں سبزیوں اور صحت مند غذاؤں کا استعمال بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ طرزِ زندگی میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے اور باقاعدہ جسمانی سرگرمی کرکے مختلف امراض کو کم کیا جاسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments