ضلعی پولیس کے 32مقابلے ،41زخمی ڈاکوؤں سمیت 51گرفتار

ضلعی پولیس کے 32مقابلے ،41زخمی ڈاکوؤں سمیت 51گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 32 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 41 زخمی ڈاکوؤں سمیت 51 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 44 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 01 کار اور 17 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 990 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی  چرس، آئس/کرسٹال اور ہیروئن برآمد کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...