محراب پور:گروہی تصادم، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 3جاں بحق

محراب پور:گروہی تصادم، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 3جاں بحق

گاؤں رانجھو کی خاصخیلی برادری میں تکرار کے بعد جھگڑا ہوا، ارباب خاتون چل بسیجیکب آباد جڑیا چوک پر زیرِ تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا

محراب پور، جیکب آباد (نمائندگان دنیا) محراب پور اور جیکب آباد میں حادثات وواقعات نے4جانیں لے لیں۔ محراب پور کے نواحی گاؤں رانجھو میں خاص خیلی برادری کے دو گروپوں میں تکرار مسلح تصادم میں بدل گئی، جس میں ڈنڈے ، اینٹیں، گولیاں چل گئیں، تصادم میں 49 سالہ مسمات ارباب خاتون جاں بحق ہو گئی، نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں نور پور کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان دلشاد احمد شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد بوس نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ جبکہ قومی شاہراہ ٹھارو شاہ بائی پاس کے مقام پر ٹرالر کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار مسمات جنت خاتون رند کچل کر موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ حادثے میں علی دوست رند زخمی ہو گیا۔

جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی کے مطابق جاں بحق خاتون انکی والدہ ہے ۔ ادھر گیارہ ہزار وولٹ کا گرا تار ہٹاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان رب نواز میمن جاں بحق ہوگیا، افسوسناک حادثہ وارڈ نمبر 11 میں پیش آیا۔ ورثا کے مطابق اہل محلہ اور عوام کے لئے گلی محفوظ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔ جیکب آباد کے جڑیا چوک کے قریب زیرِ تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔جاں بحق مزدور کی شناخت اختیار علی کے نام سے ہوئی ہے ، جو پیچوہ پھاٹک کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...