میرپور خاص:شوہر نے بیوی پرتیزاب پھینک دیا، چہرہ، جسم متاثر

میرپور خاص:شوہر نے بیوی پرتیزاب پھینک دیا، چہرہ، جسم متاثر

اسماعیل شاہ کالونی میں گزشتہ شب 9بجے واقعہ، ملزم شراب کے بہانے بوتل لایاشکایت لے کرویمن پولیس کے پاس گئی، کوئی دادرسی نہیں کی گئی، متاثرہ خاتون

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)شوہر نے بیوی پر مبینہ تیزاب پھینک دیا، جس سے خاتون کا چہرہ اور جسم کے دیگر حصے متاثر ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی اسماعیل شاہ کالونی کی رہائشی خاتون کائنات ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر سہیل میئو نے گھر میں مبینہ طور پر شراب پینے کے بہانے بوتل کھولی لیکن اس میں تیزاب تھا جو اچانک اس پر پھینکا، جس کے نتیجے میں اس کا چہرہ اور جسم کے دیگر حصے متاثر ہوئے ہیں کائنات ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ رات تقریباً 9 بجے پیش آیا، جب اس کا شوہر سہیل میئو مبینہ طور پر تیزاب سے بھری بوتل لے کر گھر آیا اور اس پر پھینک دیا۔

اس کے نتیجے میں اس کے چہرے اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے خاتون کے مطابق واقعے کے فوری بعد وہ شکایت لے کر ویمن پولیس کے پاس گئی، تاہم وہاں موجود اہلکار نے اسے صبح آنے کا کہا۔ اس کا کہنا ہے کہ اگلی صبح دوبارہ ویمن پولیس سینٹر جانے کے باوجود اسے مبینہ طور پر نہ میڈیکل لیٹر دیا گیا اور نہ ہی اس کی داد رسی کی گئی، کائنات ملک نے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر مبینہ ملزم سہیل میئو کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...