میرپور خاص:تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں پربھاری جرمانے عائد
میرپورخاص (بیورو رپورٹ) ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے سبزی منڈی بازار اور دیگر جگہوں پر کارپوریشن کی دکانوں کے آگے تجاوزات پر دکانداروں کو بھاری جرمانے کردیے۔۔۔
اس حوالے سے ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ افسر سلام میمن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی رول 4کے تحت کارروائی شروع کی ہے ، گنجان بازاروں میں دکانداروں کو وارننگ دینے کے بعد جرمانے عائد کیے ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر دکاندار اپنی حدود میں نہیں جاتے تو مزید جرمانے عائد کیے جائینگے ۔ انھوں نے کہا کہ جن دکانداروں کو جرمانے کیے ہیں جمع نہ کرانے پر ڈبل ہوجائینگے انھوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments