لاڑکانہ:جرائم پیشہ عناصر کاگھیرا تنگ، 17زیر حراست
اشتہاری، روپوش، منشیات فروش، قتل کے ملزم شامل، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے ، 17 ملزم گرفتار کرلئے ۔ رتوڈیرو پولیس نے اسٹیڈیم کے قریب منشیات فروش ملزم مظہر عرف مکڑی سیانچ کو ایک کلو سے زائد چرس، سچل پولیس نے منشیات فروش ملزم نثار میربحر کو ایک کلو سے زائد چرس، دھامراہ پولیس نے منشیات فروش ملزم عرفان جونیجو کو ایک کلو سے زائد، سول لائنز پولیس نے چوری اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث روپوش ملزم شیراز کنگو، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے چوری کیس میں اشتہاری ملزم نیاز پٹھان، آریجا پولیس نے مقابلے کے کیس میں اشتہاری شاہنواز بروہی، سچل پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ظفر بروہی، باقرانی پولیس نے قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان دیدار ابڑو اور واحد بخش ابڑو، ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے قتل کیس میں اشتہاری ملزم روشن جتوئی، علی گوہر آباد پولیس نے پھل روڈ سے منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان اسحاق، سعید، فتح محمد اور ریاض جاگیرانی کو شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے ، سچل پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردی۔ ادھر ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان مغل نے بتایا کہ قتل مقدمات میں ملوث و مفرور ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران باقرانی پولیس نے مرزا ابڑو علاقے سے قطب ابڑو قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان دیدار ابڑو اور واحد بخش ابڑو کو آلہ قتل 12 بور بندوق اور 30 بور پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے ، مقتول اور ملزمان کا پلاٹ معاملے پر تنازعہ تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments