باندھی:ہیوی ٹریفک کیخلاف 19گھنٹے سے جاری دھرنا ختم، ٹریفک بحال
باندھی (نامہ نگار)ایک ہفتہ میں درجنوں افراد حادثات کا شکار اورمہران ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کی آمدورفت کے خلاف مقامی سیاسی و قوم پرست رہنماؤں اور شہریوں کی جانب سے جاری دھرنا انتظامیہ اور قوم پرست رہنماؤں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 19 گھنٹے بعد ختم کر دیا گیا۔۔۔
جس کے بعد مہران ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی اور گاڑیوں کی آمدورفت معمول پر آگئی۔ دھرنے کے مقام پر انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دوڑ ذاکر حسین کاکڑ اور ڈی ایس پی دوڑ حبیب الرحمن لاشاری پہنچے ، جہاں انہوں نے قوم پرست رہنماؤں فقیر طاہر علی زرداری، منتظر علی وگن اور بادل بروہی سے مذاکرات کیے ۔ مذاکرات کے دوران ہیوی ٹریفک کی آمدورفت سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments