روہڑی:ریلوے پولیس کی کارروائی، مسروقہ سامان برآمد، 2 ملزم گرفتار
روہڑی(نمائندہ دنیا)ریلوے پولیس نے اسپیشل برانچ کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر لوکوشیڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان سے مبینہ چوری شدہ قیمتی ریلوے سامان برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او ریلوے عبدالقادر جعفری کے مطابق گرفتار ملزمان میں حنیف ولد جمعہ خان عباسی اور دلشاد ولد محمد ابراہیم شیخ شامل ہیں، جو مبینہ ریلوے کا چوری شدہ لوہا و دیگر سامان خریدنے میں ملوث ہیں، پولیس کے مطابق برآمد سامان کی مالیت لاکھوں روپے ہے ۔ ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments