لاڑکانہ:تجاوزات کا سبب بننے والی 25 سے زائد دکانیں سیل

لاڑکانہ:تجاوزات کا سبب بننے والی 25 سے زائد دکانیں سیل

جناح باغ چوک، جاڑل شاہ امام بارگاہ روڈ کے علاقے میں آپریشن کیا گیاکارروائی کیخلاف دکانداروں کا احتجاج، دھرنے سے جناح باغ چوک بلاک

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ میں عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ راجا خان قریشی کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ فورس، میونسپل کارپوریشن اور پولیس نے شہر کے جناح باغ چوک اور جاڑل شاہ امام بارگاہ روڈ کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران تجاوزات کا سبب بننے والی 25 سے زائد دکانوں کو سیل کردیا گیا، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر راجا خان قریشی نے کہا کہ جناح باغ چوک اور جاڑل شاہ امام بارگاہ روڈ کے علاقے میں مختلف دکانداروں کی جانب سے چپل اور دیگر سامان سڑکوں اور راستوں پر رکھ کر تجاوزات کرنے کے باعث گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول کی طالبات کو چھٹی کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، آج عوامی شکایات پر تجاوزات ہٹانے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس، میونسپل کارپوریشن کے عملے اور پولیس کو ساتھ لیکر کارروائی کی گئی، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ شہر کے تمام علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے ، دکانداروں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی ہوگی، دوسری جانب کارروائی کیخلاف دکانداروں نے جناح باغ چوک بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا، جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔ احتجاج کرنے والوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر دکانداروں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ سیل دکانیں کھلوائی جائیں اور تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...