انڈونیشین قونصلر کا جامعہ کراچی کا دورہ
کراچی(این این آئی) کراچی میں انڈونیشیا کے قونصل خانے کی قونصلر دیان راتری استوتی نے قونصل خانے کے دیگر حکام کے ہمراہ جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کا دورہ کیا۔
آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے انڈونیشین قونصلر اور ان کے وفد کا ادارے میں خیرمقدم کیا۔جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران دیان راتری استوتی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سائنس، تحقیق اور علمی شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انڈونیشین قونصلر نے مسلم دنیا میں سائنس اور تحقیق کے فروغ کیلئے آئی سی سی بی ایس کی خدمات کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments