شاہین فورس کی نفری اور گشت بڑھانے کی ہدایت

شاہین فورس کی نفری اور گشت بڑھانے کی ہدایت

مفرور اور عادی مجرموں کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی جائیں، آئی جی منشیات مافیاز کے خلاف اقدامات جاری رکھے جائیں گے، اجلاس کی صدارت

کراچی(این این آئی) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے خلاف پولیس اقدامات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری، منشیات اور دیگر جرائم کے سدباب کیلئے جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ حالیہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کی شناخت کے ساتھ ساتھ جرائم میں ملوث مختلف گروہوں اور ان کے نیٹ ورک کا بھی سراغ لگایا جائے۔ انہوں نے ہر ضلع میں شاہین فورس کی نفری اور گشت غیر معمولی طور پر بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات مافیاز کے خلاف حکومت سندھ اور پولیس کے جاری اقدامات کے تحت سخت اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ جرائم میں ملوث مفرور، عادی مجرمان اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی جائیں۔اجلاس میں ایس ایس پی ایس آئی یو نے شہر میں بھتہ خوری کی شکایات، اس کی روک تھام، ملزمان کے خلاف کارروائیوں اور اب تک کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بناتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ فیلڈ افسران جرائم کے سدباب کیلئے مربوط حکمت عملی، مؤثر نگرانی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیوں کو مزید تیز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...