میرپور خاص میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ مارچ
مسلم دنیا کی بے حسی اور لاپروائی نے اسرائیل کوشہ دے کر انسانی المیہ جنم دیا اہل غزہ نے بدترین حالات کے باوجود شکست تسلیم نہیں کی، سہیل شارق ودیگر
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپور خاص میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ کیا گیا، جس میں دیگر علاقوں کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی سندھ سہیل احمد شارق نے جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت غزہ مارچ کے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ میں مسلم دنیا کی بے حسی اور لاپرواہی نے اسرائیل کو شہہ دیکر انسانی المیے کو جنم دیا۔ ہزاروں معصوم فلسطینی بچے ، مائیں، جوان شہید اور لاکھوں بے گھر ہوئے ۔ اہل غزہ نے تمام تر بدترین حالات کے باوجود شکست کو تسلیم نہیں کیا، اسرائیل کے بدترین اور وحشیانہ مظالم اہل غزہ کی استقامت کو شکست نہیں دے سکے ہیں۔ اہل غزہ نے دنیا کے منافقانہ چہرے سے نقاب نوچ کر رکھ دیا ہے۔
عالمی انسانی حقوق اور ہیومن رائٹس اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہ کانفرنس نمائشی ادارے ہیں، غزہ مارچ سے امیر جماعت اسلامی ضلع میر پور خاص سلمان خالد امیر جماعت اسلامی ٹنڈوالہیار آصف یاسین اور امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نادر خان اور دیگر مقرر نے بھی خطاب کیا غزہ مارچ کے کے شرکا نے اسرائیلی مظالم و بربریت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ہاتھ میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس میں سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد اسرائیل کا ایک علاج الجہاد الجہاد فلسطینیوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے درج تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments