میرپور خاص:12مہینے پھل دینے والی آم کی نئی قسم متعارف
میرپور خاص (بیورو رپورٹ) باغبانی کے شعبے سے وابستہ ریسرچ سینٹر کی جانب سے متعارف آم کی ایسی نئی قسم سامنے آئی ہے۔۔۔
جو سال کے بارہ مہینے پھل دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، آموں کا روایتی موسم ختم ہونے کے باوجود اس قسم کے آم پک کر تیار ہوچکے ہیں، جبکہ مقامی آبادگاروں نے اسے اپنے طور پر فروغ دینا بھی شروع کردیا ہے ، آبادگاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس نئی قسم کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے اور اس کے پودے سندھ بھر کے کاشتکاروں کو فراہم کئے جائیں تاکہ وہ بھی اس سے معاشی فائدہ حاصل کرسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments