سیوریج لائن کی تبدیلی کا 85 فیصد کام مکمل
کراچی(آئی این پی)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے یونین کونسل 6، ملیر ٹاؤن میں 105 فٹ طویل 30 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے جس کا 85 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔۔۔
جبکہ باقی ماندہ کام آج اتوار، 11 اکتوبر 2026 کو مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ اور زیادہ پریشر کے باعث پائپ نصب کرنے کے عمل میں تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم عملہ کام کی تکمیل کے لیے مصروفِ عمل ہے ۔ سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کی نگرانی ایگزیکٹو انجینئر سیوریج ملیر ٹاؤن جاوید اقبال کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments