ڈکیت گینگ کا اہم کارندہ پکڑا گیا

ڈکیت گینگ کا اہم کارندہ پکڑا گیا

کراچی (این این آئی) گلستانِ جوہر پولیس نے علاقے میں سرگرم ڈکیت گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم طلحہ بشیر کو تکنیکی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ گلستانِ جوہر بلاک 7 میں ایک شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹا تھا۔ ملزمان نے شہری کو چلتی موٹر سائیکل سے گرا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...