وزیر داخلہ ضیا لنجار کی زیر صدارت اجلاس، امن وامان کا جائزہ لیا

وزیر داخلہ ضیا لنجار کی زیر صدارت اجلاس، امن وامان کا جائزہ لیا

عوامی جان ومال کاتحفظ،پولیس ردعمل تیز بنانے ، ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پرغورامن برقرار رکھنے ، شہریوں کے تحفظ کیلئے پولیسنگ نظام کومزید فعال بنانیکی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت امن وامان، جرائم کی روک تھام، پولیس 15 کارکردگی اور ٹریفک مینجمنٹ اینڈ ریگولیٹری سسٹم مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں عوامی جان ومال کے تحفظ،پولیس کے ردعمل کوتیز تر بنانے ، ٹریفک روانی بہتر کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے متعلق امور پرغور کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پولیسنگ نظام کومزید فعال بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اورشہریوں کومحفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے افسران کوہدایت کی کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیر داخلہ نے پولیس 15 کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات پرفوری مؤثر کارروائی کویقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ کراچی میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے ، شہریوں کودرپیش مشکلات کم کرنے اورسڑکوں پر نظم وضبط بہتر بنانے کیلئے جامع سفارشات تیار کی جائیں۔ وزیر داخلہ نے سیف سٹی منصوبے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جدید نگرانی کے نظام اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر آئی جی نے اجلاس کو پولیسنگ کے نظام کو مزید فعال بنانے ، جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...