مصنوعی ذہانت قدرتی انسانی ذہانت کا متبادل نہیں، کانفرنس کا اعلامیہ

مصنوعی ذہانت قدرتی انسانی ذہانت کا متبادل نہیں، کانفرنس کا اعلامیہ

کراچی(سٹی ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی (FUUAST)اور انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (ICCBS) جامعہ کراچی کے اشتراک سے۔۔۔

 منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس‘‘گرین مستقبل کے لیے اسمارٹ حل: ماحولیاتی نظام میں مصنوعی ذہانت اور ماحول دوست حکمتِ عملی’’ کے اختتام پر جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اے آئی جدید سائنسی تحقیق، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے ، تاہم یہ قدرتی انسانی ذہانت، تخلیقی فکر اور آزادانہ فیصلہ سازی کا متبادل نہیں بن سکتی۔ ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد انسانی زندگی کو آسان بنانا اور مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنا ہے نہ کہ انسانی صلاحیتوں کو محدود کرنا یا مشکلات میں اضافہ کرنا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ زمین اور اس کا قدرتی ماحول انسانیت کیلئے ایک عظیم نعمت ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...