ڈی جی کے ڈی اے کا سرجانی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
معیاری میٹریل کے استعمال پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گاشہریوں کو پائیدار سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے ، افسران کو ہدایات
کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے ) زین العابدین انصاری نے سرجانی ٹاؤن شپ سیکٹر 5 میں حکومت سندھ کے تعاون سے کے ڈی اے کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور کام کی رفتار، تعمیراتی معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کو ترقیاتی اسکیم ADP No.1761 برائے سال 2026-27 کے تحت جاری 9 مختلف ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر و بہتری، سیوریج لائنوں کی تنصیب اور برساتی نالوں کی تعمیر شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد علاقے کے رہائشیوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا، نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانا اور آمدورفت میں درپیش مشکلات کم کرنا ہے۔
اس موقع پر زین العابدین انصاری نے متعلقہ انجینئرز اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار اور منظور شدہ تکنیکی ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی منصوبوں میں معیاری میٹریل کے استعمال پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا،ترقیاتی کاموں کا مقصد محض تعمیراتی سرگرمیاں مکمل کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو ایسی پائیدار سہولیات فراہم کرنا ہے جن سے وہ طویل عرصے تک مستفید ہوسکیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو منصوبوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور کام کی پیش رفت سے متعلق باقاعدگی سے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments