بھارتی قید سے رہائی پانے والے 11پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

بھارتی قید سے رہائی پانے والے 11پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی قید سے رہائی پانے والے 11 پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے ، تمام ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق پاکستانی ماہی گیر ایدھی سینٹر ٹاور پہنچے ، فیصل ایدھی کی ہدایت پر ماہی گیروں کے لیے مفت سفری سہولت کا انتظام کیا گیا، ایدھی فاؤنڈیشن نے ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات برداشت کیے ۔ایدھی حکام کے مطابق مجموعی طور پر 14 افراد تھے جو رہائی ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیے گئے ، جن میں سے 11 افراد ایدھی ٹاور سینٹر کراچی پہنچے ۔ایک شخص جو کہ گونگا بہرہ تھا، 10 سال قبل بارڈر کراس کر گیا تھا، بہاولپور کا رہائشی تھا، اسے کل فیملی لاہور ایدھی سینٹر سے لے گئی، جبکہ ایک شخص ماہی گیر کراچی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا، 8 سال بعد رہا ہوا، اس کی فیملی بھی لاہور ایدھی سینٹر سے لے گئی۔ایک شخص ذہنی توازن درست نہ ہونے کے باعث جس کی بائیو میٹرک میں بھی تصدیق نہیں ہوئی، تاحال ایدھی لاہور سینٹر میں موجود ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...