عہد حاضر میں مسائل ، امکانات اور مستقبل پر2روزہ اردو کانفرنس
پہلے روز2سیشن، صدارتی خطبے میں صدر انجمن نے پروجیکٹ رو سی آر پر روشنی ڈالیصرف ڈیجیٹل مدار میں داخل زبانیں ہی ترقی یافتہ دور میں زندہ رہیں گی، واجد جواد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیراہتمام 2روزہ کانفرنس قومی زبان کاانعقاد، پہلے روز 2 سیشن اردو زبان، عہد حاضر میں مسائل ، امکانات، مستقبل اور اردو بطور زبانِ تعلیم وتحقیق ہوئے ۔تقریب کی مہمان خصوصی زہرہ نگار جبکہ مہمان اعزازی گورنر کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سید سیف الرحمن تھے ۔ افتتاحی اجلاس کے صدارتی خطبے میں صدر انجمن واجد جوادنے انجمن ترقی اردو پاکستان کے پروجیکٹ رو سی آر پرروشنی ڈالی اور کہاکہ عہد حاضر میں اردو زبان کوکئی مسائل کاسامنا ہے سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کااپنی زبان سے دوری ہے ۔ آج مصنوعی ذہانت کادور ہے اورتیزی سے ترقی کرتی اس دنیا میں صرف وہی زبانیں زندہ رہ سکتی ہیں جوڈیجیٹل مدار میں داخل ہو نگی۔ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ قومی زبان کی خدمت میں انجمن نے بڑاکردار اداکیا۔
انجمن ترقی اردو پاکستان نے اردو زبان کی تہذیب وتمدن کومحفوظ کیا۔ جوکام بابائے اردو مولوی عبدالحق اورانجمن ترقی اردو نے کردکھایا وہ کسی اور ادارے کے حصے میں نہیں آیا۔معتمد انجمن ترقی اردو پاکستان ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی نے کہاکہ انجمن کامقصد ہمیشہ سے اردو زبان کی علمی، ادبی اورتحقیقی سرپرستی کرناہے ۔ تقریب کے دوسیشن میں ممتاز، اساتذہ کرام، دانشور، صحافی، محقق،سیاستدان ، جامعات کے وائس چانسلرز ، مختلف اداروں کے سربراہان، شریک تھے ۔ جن میں ڈاکٹر خورشید رضوی، محمود شام، پروفیسر سحر انصاری، مظہر عباس، وسعت اللہ خان،سید جاوید اقبال ودیگر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments