کار سے ملنے والی لاش کی شناخت،تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

کار سے ملنے والی لاش کی شناخت،تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ رات موچکو ایدھی قبرستان روڈ پر کار سے نوجوان کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سعد ظفر کے نام سے ہوئی جو شادمان ٹاؤن کا رہائشی تھا اور نجی لاجسٹک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، کمپنی کی ایک برانچ حب جبکہ دوسری سپارکو روڈ پر ہے، لواحقین سے رابطہ کر لیا گیا ہے جن کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ دوسری جانب کیس کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی کیماڑی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، ٹیم میں ڈی ایس پی موچکو، ڈی ایس پی سعید آباد، ایس ایچ او موچکو، ایس ایچ او سعید آباد اور انچارج آئی ٹی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...