سائٹ سے ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کے مقدمے میں نامزد مفرور ملزم گرفتار

سائٹ سے ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کے مقدمے میں نامزد مفرور ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کی تفتیشی ٹیم تھانہ سائٹ اے نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کے مقدمے میں نامزد مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی ماجدہ پروین ہالیپوٹو کے مطابق تھانہ سائٹ اے کے علاقے حبیب بینک پل کے قریب اسلحہ کے زور پر ڈکیتی اور موبائل فون و نقدی چھیننے کی واردات میں ملوث نامزد مفرور ملزم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت حسن خان ولد مسلم خان کے نام سے ہوئی۔واقعہ یکم نومبر 2026 کو پیش آیا تھا جہاں ملزم اپنے ایک اور ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رائڈ ڈرائیور عثمان علی سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور 5 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو رہا تھا، واردات کے دوران ملزم کا ایک ساتھی موقع پر گرفتار ہو گیا تھا جبکہ نامزد ملزم حسن خان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 460/2026 زیر دفعات 397/34 ت پ تھانہ سائٹ اے میں درج کیا گیا تھا، کارروائی ایس آئی او انسپکٹر محمد مسعود نے پولیس پارٹی کے ہمراہ عمل میں لائی، گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی و تفتیشی کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...