آٹا ہرگھر کی ضرورت، عام آدمی سے دور کرنا زیادتی ہے، سٹی ویلفیئر
حیدر آباد(بیورو رپورٹ)سٹی ویلفیئر کے بانی و صدر اسلم خان دیسوالی نے آٹے اور میدے کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹا ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے، اسے عام آدمی کی پہنچ سے دور کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
شہر میں گندم کی وافر فراہمی کے دعوے کرنیوالوں کیلئے آٹے کی بڑھتی قیمتیں سوالیہ ہیں۔ ایک جانب گندم کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچنے کی خبریں ہیں اور عوام کو قیمتوں میں کمی کی امید دلائی جا رہی ہے ، دوسری جانب عوام بدستور مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں آٹے کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ چکی، جو غریب اور متوسط طبقے کیلئے ناقابل برداشت بوجھ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments