شہداد پور:باراتی گاڑی میں سی این جی بھرتے آگ لگ گئی
شہدادپور(نمائندہ دنیا)بارات لے کر آنے والی گاڑی کو بس اسٹاپ پر سی این جی بھرواتے ہوئے اچانک آگ لگ گئی۔۔۔
جس کے باعث بارات میں شامل خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، سی این جی اسٹیشن انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کسی کا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ اطلاع ملتے ہی سمس اسپتال کی ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments