دولت پور:ایرانی ڈیزل اسمگل کی کوشش ناکام، ٹینکر ضبط، ڈرائیور گرفتار
دولت پور(نمائندہ دنیا)قومی شاہراہ پر پولیس نے 15 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، پولیس نے ٹینکر تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر نمبر TTB 845 ایرانی ڈیزل لے کر نجی آئل ڈپو لگاڑیا میں جا رہا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، آئل ٹینکر ڈرائیور پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments