سانگھڑ : شادی شدہ خاتون مبینہ اغوا، کولہی کمیونٹی کا احتجاج
پریس کلب کے سامنے دھرنا، خاتون کوعقیل بھنبھرو زبردستی ساتھ لے گیا
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ننگرپارکر سے محنت مزدوری کیلئے سانگھڑ آنیوالے کولہی کمیونٹی کے افراد نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ان کی شادی شدہ خاتون کو عقیل بھنبھرو مبینہ زبردستی ساتھ لے گیا۔ اس موقع پر سروپو کولہی، وینجھو کولہی، پارو کولہی، لچھمی کولہی، جمی کولہی، دھمون کولہی اور دیگر مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ انتہائی غریب اور محنت کش لوگ ہیں جو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے ننگرپارکر سے سانگھڑ آئے ہیں، لیکن ان کے خاندان کی شادی شدہ خاتون کے مبینہ اغوا کے واقعے نے انہیں شدید پریشان کردیا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد انہوں نے پولیس سے رجوع کیا اور انصاف کی اپیل کی، تاہم ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر مبینہ پیسوں کا مطالبہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ رقم دینے کے باوجود ان کی فریاد نہیں سنی جا رہی۔ احتجاج کرنے والے کولہی کمیونٹی کے افراد نے اعلیٰ پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر مبینہ اغوا خاتون کو بازیاب کرایا جائے، اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments